سعودی ولی 129

سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے ٹیلی فون کیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماں نے جرمنی اور مملکت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہات، باہمی تعاون کے مواقع اور ان کو مزید وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور باہمی کوششوں کے ذریعے امن و استحکام لانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے کئی دیگر اہم امور بھی زیربحث آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں