شہزادہ محمد بن سلمان 5

سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے ملاقات، خطے کے مسائل پر گفتگو

قاہرہ (رپورٹنگ آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات ہوئی ہے۔

سعودی ولی عہد کے مصر کے دورے کے دوران ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باب المندب اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر السیسی نے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کیلئے اقدامات اور یمن کے ساتھ تنازع کے پائیدار سیاسی حل کیلئے سعودی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں