آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 210

سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے آرڈر آف شاہ عبدالعزیز کا اعزاز

ریاض (رپورٹنگ آن لائن ) سعودی عرب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نواز دیا ، یہ اعزاز مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔

اتوار کو سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا جو مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف نے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر فوجی شعبوں اور ان کو ترقی دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بھی بات کی۔ تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں