عیدالفطر

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں پیر کے روز عیدالفطر منائی گئی

ریاض(رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں پیر کے روز عیدالفطر منائی گئی۔سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 02مئی بروز پیر کو عیدالفطرمنائی گئی۔

مسجد الحرام اورمسجد نیوی میں نماز عید میں لاکھوں عازمین نے شرکت کی۔سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور ولی عہد و گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی، دوسال بعد تمام مساجد، عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کیساتھ نماز عید ادا کی گئی۔مسجدقبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عیداداکی گئی۔متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکا اورکینیڈا میںبھی پیر کو عیدالفطر منائی گئی۔ ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی پیر کو عید منائی گئی۔

پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل 3 مئی کومنائی جائے گی۔افغانستان میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی۔ قندھار کی عید گاہ میں امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بھی عید کی نماز ادا کی۔