رانا تنویر حسین 5

سسٹم کی مضبوطی کیلئے دھاندلی ،دھاندلی کے شور والی رسم اب ختم ہونی چاہیے ‘ رانا تنویر

مریدکے( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے جو بھی نتیجہ آئے اسے خوشدلی سے قبول کرنا چاہیے ،دھاندلی دھاندلی کے شور والی رسم اب ختم ہونی چاہیے اسی میں سسٹم کی مضبوطی ہے ۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی واٹر ریسورسز رانا احمد عتیق کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر الیکشن میں کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت پر اعتماد کیا ہے اور ووٹ کی طاقت سے اظہار کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن)کی عوام دوست اور ترقی وخوشحالی کی پالیسی کے ساتھ ہیں ۔پیپلز پارٹی کو اپنی شکست کو کھلے دل سے قبول کرنا چاہیے بلکہ دھاندلی کے شور کی رسم ختم کرکے آگے بڑھنے کا سوچنا چاہیے اسی میں سسٹم کی مضبوطی ہے ۔انہوں نے کہا لوکل گورنمنٹ کا مضبوط نظام آنا چاہیے ۔

انہوںنے کہا کہ محسن نقوی کابینہ کی میٹنگ میں کبھی کبھی آتے ہیںہیں ، میں سمجھتا ہوں انہیں یہ بات اسی طرح تقریب میں کرنے کی بجائے کابینہ کے سامنے رکھنی چاہیے تھی جو مناسب طریق کار تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بہت بڑی آفت آئی ہوئی ہے ،سب سے زیادہ نقصان بھی ہماری دو تحصیلوں مریدکے اور فیروزوالہ میں ہوا ہے ،فصلیں اورگھر تباہ ہوئے ہیں،،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھیں ،سیلاب زدہ علاقوں میں راشن ،ادویات اورجانوروں کا چارہ پہنچایا جارہا ہے ،جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں حکومت سروے کرائے گی جو بھی نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں