سربرینیکا

سربرینیکا میں قتل عام کا دن، ‘ہمیں خطرہ ہے مقبوضہ کشمیر میں بھی ایسا افسوسناک سانحہ نہ ہو، وزیراعظم

اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سربرینکا میں قتل عام میرےلیےصدمے کا باعث ہے، ہمیں خطرہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ایسا افسوسناک سانحہ نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربرینیکا میں قتل عام کے 25سال ہونے پر پیغام میں کہا آج بھی سربرینکا میں قتل عام میرے لیے صدمے کا باعث ہے ، سربرینیکا میں قتل عام کا دن مجھے آج بھی یاد ہے ، صدمہ ہے عالمی برادری نے کس طرح یہ قتل عام ہونے دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیاکوایسےواقعات کاتدارک کرناہوگا، ہم سب سربرینیکا کے سانحے پرشاک میں تھے، کبھی سربرینیکا میں اقوام متحدہ کی فوج تعینات تھی، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس سےسبق سیکھیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آج کشمیری عوام کومشکلات کاسامناہے ،

آج بھی 8لاکھ بھارتی فوجیوں نے 80لاکھ کشمیریوں کویرغمال بنارکھاہے، ہمیں خطرہ ہے کہ وہاں بھی ایسا افسوسناک سانحہ نہ ہو۔ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اورحکومت کی جانب سے بوسنیاکے عوام کونیک خواہشات کا پیغام دیا۔