سرکاری نرخنامے 8

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو اضافہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دکانداروں کے مطابق 2ہفتوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں کی پیٹیوں کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 2ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔دکانداروں کا بتانا تھا کہ کدو 150 سے بڑھ کر 200 روپے، گوبھی 150 سے بڑھ کر 220 روپے کلو، بند گوبھی 150 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو اور میتھی 300 سے بڑھ کر 400 روپے کلو ہوگئی ہے۔

اسی طرح شملہ مرچ 300 سے بڑھ کر 350، پیاز 120 سے بڑھ کر 200 روپے کلو اور ٹماٹر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے کلو تک ہو گئی ہے۔دکانداروں نے پھلوں قیمت کے حوالے سے بتایا کہ آڑو کا 6 کلو کا کارٹن 950 روپے، سیب کی پیٹی 2 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار روپے، آم کی پیٹی 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار، انگور کی پیٹی 4500 سے بڑھ کر 5 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔دکانداروں نے بتایا کہ سبزیاں اور پھل منڈی سے ہی مہنگے مل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں