بیجنگ 10

دوسرے ” ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز” کا بیجنگ میں باضابطہ افتتاح

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ، چائنا میڈیا گروپ، ورلڈ روبوٹ کوآپریشن آرگنائزیشن اور ایشیا پیسیفک روبوٹ ورلڈ کپ انٹرنیشنل کونسل کی مشترکہ میزبانی میں دوسرے “ورلڈ ہیومنوئڈ روبوٹ گیمز ” کا باضابطہ آغاز بیجنگ کے نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول، “دی آئس ربن ” میں ہوا۔

مقابلے میں چین، امریکہ، جرمنی، جاپان اور برازیل سمیت 16 ممالک کی 666 ٹیموں کے 2,056 روبوٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیموں کی تعداد میں گزشتہ گیمز کے مقابلے میں 138 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ شریک روبوٹس کی تعداد ً میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

افتتاحی تقریب میں 100 میٹر دوڑ اور اسٹینڈنگ ہائی جمپ پہلے دو مسابقتی مقابلے تھے، جنہوں نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ دوڑ اور ہائی جمپ کے مقابلوں میں روبوٹس کی کارکردگی گزشتہ سال منعقد ہونے والے پہلے ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر رہی، اور بعض روبوٹس نے انسانی کارکردگی کے مقررہ پیمانوں کو بھی عبور کیا۔یہ گیمز 5 روز تک جاری رہیں گے،

جن میں مسابقتی اور منظرنامہ پر مبنی مقابلوں سمیت 51 ایونٹس شامل ہیں۔ مسابقتی ایونٹس میں ٹگ آف وار، پچ پاٹ اور ویٹ لفٹنگ شامل ہیں، جبکہ منظرنامہ پر مبنی مقابلوں میں لباس کی تنظیم، ہنگامی ریسکیو کے دوران آگ بجھانا اور ریٹیل ماحول میں کھانے کی تیاری جیسے عملی کام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں