لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز 48برس کی ہو گئیں،28اکتوبرجمعرات کوان کی سالگرہ کے سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،مسلم لیگ ن لائرز فورز جہانیاں کی جنرل سیکر ٹری روبینہ اسماعیل قاضی ایڈووکیٹ کی زیر اہتمام سالگرہ تقریب منعقد کی گئی،مریم نواز کی سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پربھی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا لیگی کارکنان فیس بک،ٹویٹر پر اپنی لیڈر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے رہے اور مریم نواز کی درازی عمر کی دعائیں کی جاتی رہیں جبکہ مریم نواز کی یادگار تصاویر بھی شیئر کی جاتی رہیں۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز28اکتوبر1973ءکو پیدا ہوئیں،مریم نواز کی شادی1992ءمیں کیپٹن(ر) صفدر سے ہوئی۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013ءکے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست اور کامیاب انداز میں چلائی کہ میاں نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے۔مریم نواز صرف سیاسی میدان میں ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی نمایاں ہیں اور اسی بناءپر برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دور اقتدار میں انہیں دنیا کی 100 سربراہان مملکت کی بااثر بیٹیوں میں شامل کیا۔









