اسلام آباد ہائیکورٹ 190

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا، جسٹس سردار طارق،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم بنچ میں شامل جسٹس سجاد علی شاہ بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں