شی جن پھنگ 7

چینی صدر سمیت پارٹی اور قومی رہنماؤں کی قومی یوم شہداء کی تقریب میں شرکت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا ایک سو پانچواں یوم تاسیس اور ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی کامیابی کی 90 ویں سالگرہ ہے۔ بدھ کی صبح قومی یوم شہداء کے موقع پر عوامی ہیروز کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی تقریب بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر پر پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و قومی رہنما شریک ہوئے۔

تقریب کےآغاز پرتمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا اور خاموش کھڑے رہ کر چینی عوام کی آزادی کی جدوجہد اور عوامی جمہوریہ چین کی تعمیر میں بہادری سے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے بعد شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے عوامی ہیروز کی یادگار پر خراج عقیدت کے لیے پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں