وزیر اعلی پنجاب

زرعی شعبے میں ریسرچ کے بغیر پیداوار میں اضافہ محض خواب ہے، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں ریسرچ کے بغیر پیداوار میں اضافہ محض خواب ہے، مارکیٹ کمیٹیوں میں بہترین ہیومن ریسورس کو انڈکٹ کیا جائے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کاشت کار کو سہولت اور عوام کو اشیا ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے لئے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بینک آف پنجاب سے بھی مشاورت کی جائے، کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لئے پنجاب بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کی تشکیل نوکا فیصلہ بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیوں میں بہترین ہیومن ریسورس کو انڈکٹ کیا جائے، زرعی شعبے میں ریسرچ کے بغیر پیداوار میں اضافہ محض خواب ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کیلئے امپورٹ کے لئے بر وقت اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزیر سردار اویس لغاری، ایم پی اے بلال یاسین، پولیٹیکل اسسٹنٹس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہورڈویژن اور اعلی حکام نے شرکت کی۔