ٹوکیو(رپورٹنگ آن لائن)جاپان نے کہا ہے کہ روس سے خام تیل کی درآمد مرحلہ وار روکنے کے لیے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ جاپانی میڈیانے وزیر اعظم کی جی سیون کے آن لائن سربراہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ جاپان اصولی طور پر روسی تیل پر پابندی عائد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ روسی تیل کے بارے میں فیصلہ جاپان کے لیے انتہائی سخت ہے کیونکہ ہمارا ملک اپنے توانائی کے بیشتر ذرائع کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی بنیاد پر جاپان اس امر پر غور کرے گا کہ روسی تیل کی درآمدات کو کم کرنے اور وہاں کے تیل کی درآمد روکنے کا عمل کب شروع کیا جائے،ان اقدامات پر عمل درآمد میں وقت لگے گا۔









