مومنہ مستحسن 170

روزے کی حالت میں صبح کی کافی پینے کا بہت دل چاہتا ہے،مومنہ مستحسن

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مداحوں کو بتادیا کہ روزے کی حالت میں کون سی چیز زیادہ کھانے کو دل چاہتا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مومنہ مستحسن نے بتایا کہ روزے کی حالت میں صبح کی کافی پینے کا بہت دل چاہتا ہے۔مومنہ مستحسن نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے بھی پوچھا کہ انہیں روزے کی حالت میں کیا مشکل ہوتی ہے۔گلوکارہ کی تصویر کو ایک لاکھ سے زائد بار پسند کیا گیا جبکہ متعدد لوگوں نے انہیں کئی کمنٹس بھی لکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں