راحت فتح علی خان ن 149

راحت فتح علی خان نے دو سال کے وقفے کے بعد لندن کا میلہ لوٹ لیا

لندن (رپورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دو سال کے وقفے کے بعد لندن کا میلہ لوٹ لیا۔گزشتہ شب انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان کی سربراہی میں برطانیہ کا دورہ لندن سے شروع کیا، اس موقع پر لندن کے میئر بھی موجود تھے۔

سلمان احمد نے استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ جاری سفر کے شاندار 10برس مکمل ہونے کا جشن بھی منایا۔اس موقع پر استاد راحت فتح علی خان نے دلی خوشی کا اظہار کیا اور سلمان احمد کے ساتھ سفر کو دلکش قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں