باقر قالیباف 44

دشمن ایران کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے، ایرانی سپیکر باقر قالیباف

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کا مقصد ایران کے اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔

ایرانی قوم کے نام پیغام میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن اپنے نئے منصوبے میں بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایران میں اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے، فوجی حملے کے امکان کو خصوصاً دہشت گرد حملوں کے امکان کو کم نہیں سمجھتے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے مزید کہا کہ یہ دشمن کی اس حکمت عملی کا وہ حصہ ہے، جو معاشرے سے متعلق ہے، اس کا مقصد ایران کو اندر سے کمزور کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ کتنے ہی معاشی دباؤ کا سامنا ہو، ایرانی اپنی آزادی، وقار، ایمان اور عقائد کی خاطرمشکلات برداشت کرتے ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے یہ بھی کہا کہ ایرانیوں نے ادراک کر لیا ہے کہ انہیں تاریخ کے اس حساس دور میں اس دشمن کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا، ایک ایسا دشمن جو اپنی خام خیالی میں یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ وہ ایرانی تہذیب کو تباہ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں