میوزیکل فیشن شو 123

دبئی منعقد رنگا رنگ میوزیکل فیشن شو گلوکار عظیم ڈار اور ابرارالحق کی شاندار پرفارمنس

لاہور (کلچرل رپورٹر) دبئی منعقد رنگا رنگ میوزیکل فیشن شو گلوکار عظیم ڈار اور ابرارالحق کی شاندار پرفارمنس خوبصورت ماڈلز کی کیٹ واک فیشن کے دلدادہ افراد کی کثیر تعداد میں شرکت جاپانی ثقافت کے بھی خوب چرچے
تفصیلات کے مطابق کیمونز کے زیر اہتمام شاندار میوزیکل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا

 میوزیکل فیشن شو
جس میی ڈیزائنر یوکو مروکامی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ایک خصوصی فیشن شو کی میزبانی کی جس میں کیمونوز کی بحالی کو پیش کیا گیا۔ جبکہ اس موقع پر ماڈلز دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کر کے جاپانی ثقافت کی عکاسی کی تقریب میں گلوکار ابرار الحق گلوکار، عظیم ڈار گلوکار، ہالی ووڈ گلوکار فارسی دولا اور مہر الخجا عرب مائیکل جیکسن جیسی مشہور شخصیات کی بھرمار نظر آئی جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کردیا۔
 میوزیکل فیشن شو
اس موقع پر معززین میں شیخ عباد بن سہیل المکتوم، شیخ بوٹی بن عبدالحکیم المکتوم، ڈاکٹر بو عبداللہ، ایچ ای ڈاکٹر مریم محمد فاطمہ مطر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں