سوات(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرامورکشمیرامیرمقام مے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال بڑا چیلنج ہے جس پر جلد قابو پا لیں گے۔
سوات میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سےخیبرپختونخوا،آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں نقصانات ہوئے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سیلاب سےبڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سےفصلوں اورکاروبارکوبھی شدید نقصان پہنچا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرسےمیں نےرابطہ کیا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کی ہدایت پرسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینےوالےرضا کاروں کےجذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس قدرتی آفات میں جاں بحق ہوچکے ہیں یہ رضا کار ان کی لاشیں نکالنے سمیت زخیموں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ اس قدرتی آفات میں نہ مختلف علاقوں میں لوگوں کے گھر تباہ ہوئے، اِن کی فصلوں کو نقصان پہنچا اس کے علاوہ سیکڑوں لوگوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، حتی کے مال وزر سے محروم ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں شہباز اس مشکل وقت میں کارروائیوں کا مکمل نگرانی کررہے اور صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہی ، آج بھی وزیراعظم ہاؤس میں اِن چیلنجز کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں تازہ ترین صورتحال پر بحث ہوئی ، انشااللہ ہم اِس چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں عوام کا بھی شکریہ ادا کر چاہوں گا جو اس مشکل وقت میں بھر پور تعاون کررہے ہیں، ہمیں یہاں کے متاثرین کو ہر حال میں مصیبت سے باہر نکالنا ہے۔
ہم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کوٹیلی کام سروسز کی بحالی کی ہدایت کی ہے تاکہ متاثرین کے اپنے پیاروں سے رابطے بحال ہو سکیں اور بجلی کے حوالے سے بھی وزیر توانائی سے بات ہوئی ہے تاکہ جلد از جلد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جا سکے۔









