لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون پر سسرال سے چوری کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا جسٹس آف پیس کا فیصلہ معطل کرتے فریقین کو نوٹس جاری کر کے 25 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس شیریں عمران نے عائشہ جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔
خاتون نے موقف اپنایا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد خلع کا دعوا دائر کیا،سسرالیوں نے گھر سے زیوارت اور نقدی چوری کرنے کے الزام میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ،گواجرانولہ جسٹس آف پیس نے درخواست گزار پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،جسٹس آف پیس نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔استدعا ہے اس حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔








