شرجیل انعام میمن 54

خاتون انمول نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی: شرجیل میمن

حیدرآباد (رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خاتون انمول نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری صوبائی گورنمنٹ کا ایکشن قابل تحسین ہے، سندھ بھر میں منشیات کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، ہم صوبے سے منشیات کا خاتمہ کریں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین کو ٹریننگ، لائسنس اور فری میں اسکوٹی دی جا رہی ہے،

پاکستان واحد ملک ہے جہاں مفت میں اسکوٹی دی جا رہی ہے، میرٹ کے مطابق خواتین میں اسکوٹیز تقسیم کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وکلا خواتین کو بھی پنک اسکوٹی مفت دی جائے گی، ہم نے خواتین کے لیے الگ بسیں شروع کی ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر سستی بجلی بن سکتی ہے تو وہ کوئلے سے بن سکتی ہے، حکومتِ سندھ نے تمام بڑے پروجیکٹ دیے ہیں، سندھ بھر میں سفری سہولتیں دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں