لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلویز محمدحنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور اس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے پرعزم ہے.
حکومت ریلویز کے شعبے میں جدید نظام متعارف کرانے اور اس کے نظم ونسق کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ریلویز کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں ایم ایل ون ریلوے راہداری منصوبہ قابل ذکر ہے۔









