شہزادہ فیصل بن فرحان 54

جہاز رانی کی آزادی کی حفاظت ناگزیر، پاکستان کی ثالثی کے حامی ہیں, سعودی عرب

ایتھنز(رپورٹنگ آن لائن) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بین الاقوامی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی کی حفاظت کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یونانی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے یونان کے ساتھ اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مملکت کے یونان کے ساتھ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل یونانی جمہوریہ کے دارالحکومت ایتھنز پہنچے، یہ ان کا سرکاری دورہ تھا جس میں انہوں نے اپنے یونانی ہم منصب جیورجوس جیرابیتریسیس سے ملاقات کی تاکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے سعودی یونانی سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل سے نکلنے والی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں