ٹرمپ 27

جنگ بندی یا مذاکرات کیلیے وقت کی کوئی پابندی نہیں،ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی یا مذاکرات سے متعلق مخصوص ٹائم فریم کی خبروں کو مسترد کر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی یا مذاکرات کیلیے وقت کی کوئی پابندی نہیں، تین سے پانچ دن کی مہلت کی خبریں جھوٹی ہیں۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ تین سے پانچ دن کی مہلت سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی اور نہ ہی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ تاثر بھی رد کیا کہ وہ مڈٹرم انتخابات کے پیش نظر معاملہ جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی زیادہ دبا میں ڈال رہی ہے جس کے باعث حالات میں تبدیلی ممکن ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران بمباری سے زیادہ ناکہ بندی سے خوفزدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں