غزہ(رپورٹنگ آن لائن) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی سفاکیت جاری رہی، اسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے میں 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔نصیرات کیمپ میں شہریوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، واضح رہے کہ ادھرجنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیل پر 25 حملے کرنے کا دعویٰ کیا، العباد میں ڈرون جیمنگ سسٹم، گاڑیاں اور مرکاوا ٹینک تباہ ہوگئے، ہولا اور البیاضہ میں گھروں کے اندر اسرائیلی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔









