تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ جلد ایسا اسلحہ استعمال کریں گے جس سے دشمن کانپتا ہے۔اپنے ایک بیان میں ایرانی نیول چیف نے کہا کہ یہ اسلحہ دشمن کے بہت قریب ہے، امید ہے انہیں دل کا دورہ نہ پڑے۔
ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ دشمن بحیرہ عرب سے ہرمز کی جانب تھوڑا بھی بڑھا تو تیز تر ردِعمل دیں گے، امریکی فوری فتح کا اندازہ اب ملٹری اکیڈمیز میں مذاق ہے۔









