جاپانی وزیراعظم 89

جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے اور آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ٹوکیو(رپورٹنگ آن لائن)جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جاﺅں گا،فومیو کشیدا نے کہا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی،

سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیے کیا،ان کا کہنا تھا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فومیو کشیدا نے عوام کے ان پر عدم اعتماد، سیاسی تنازعات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں