تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کی مصالحتی کونسل کے رکن محسن رضائی نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران واشنگٹن کو پسپائی اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دے گا۔
محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا، بظاہر اس بات پر طنز کرتے ہوئے کہ ٹرمپ نے فوجی حملے کی ڈیڈ لائن مقرر کی اور پھر خود ہی اسے منسوخ کر دیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا یہ سب اس بے بنیاد امید پر کیا گیا کہ ایرانی قوم اور حکام ہتھیار ڈال دیں گے، طاقتور مسلح افواج اور عظیم ایرانی قوم کی آہنی طاقت انہیں پسپائی اور سرنڈر کرنے پر مجبور کر دے گی۔
ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور ممکنہ فوجی کارروائیوں کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔









