شیخ رشید 165

توہین مذہب کے مقدمات،شیخ رشید کی ضمانت منظور

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) شیخ رشید احمد کے خلاف مختلف شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات میں 1لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور ہوگئی۔ لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے کیس کی سماعت کی اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کی۔

اس موقع پرشیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے تاہم الیکشن کی تاریخ دیئے بغیرعمران خان کسی سے بات نہیں کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت ووٹرلسٹوں اور حلقہ بندیوں میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کررہی ہے البتہ عام انتخابات اس سال ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بجٹ کے بعدحکومت کے خلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے کیوں کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور باپ بیٹا وفاق اورایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں