سرفراز بگٹی 5

بلوچستان میں فتن الہندوستان کے خلاف خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتن الہندوستان کے خلاف خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران 8 دہشت گرد، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جو بلوچستان کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت، قومی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں