فواد چودھری 100

تمام قوانین کو روند کر مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا، فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے،فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا،

دعوی تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا،انہوں نے لکھا کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں