لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ناظرہ قرآن تعلیم کیلئے نئے ٹیچر بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پہلے سے موجود اساتذہ ہی ناظرہ تعلیم دینگے ۔پرائمری سکول ٹیچرز کو قائد اکیڈمی سے ٹریننگ دلائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ناظرہ قرآن تعلیم کیلئے نئے ٹیچر بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے سے ہی موجود پرائمری کے ڈیڑھ لاکھ ٹیچرکو ہی ناظرہ تعلیم کیلئے تربیت دی جائے گی۔
قائد اکیڈمی آف ڈویلپمنٹ اساتذہ کو ناظرہ تعلیم کیلئے تربیت دے گا ۔دوسری جانب سکولوں میں نئے سیکشن کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن ابھی تک محکمہ سکول ایجوکیشن نے ابھی تک نہ اساتذہ کی تربیت مکمل کی ہے اور نہ ہی ڈیٹا مکمل ہو سکا ۔









