وزیراعلیٰ بلوچستان

تجارتی و معاشی سر گرمیوں کی بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ تجارتی و معاشی سر گرمیوں کی بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ل صوبائی پی ایس ڈی پی میں ہر ضلع کی ترقیاتی سکیمیں شامل کی ہیں، کوئٹہ کےلئے 30ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے ہیں کریمہ بلوچ کے حوالے سے سوال کینیڈا کی انتظامیہ سے ہونا چاہیے نہ کہ بلوچستان حکومت سے ، کریمہ بلوچ کے تدفین کے دوران کرفیو کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ۔

بدھ کووزیراعلیٰ بلوچستان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کےلئے صوبائی حکومت بھرپور محنت کر رہی ہے اور امن و امان کی صورتحال بنانے کےلئے بھی موثر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جبکہ تجارتی و معاشی سر گرمیوں کی بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی پی ایس ڈی پی میں ہر ضلع کی ترقیاتی سکیمیں شامل کی ہیں، کوئٹہ کےلئے 30ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کےلئے کام کئے جا رہے ہیں اور ہزارہ برادری کے لوگوں میں قتل میں ملوث افراد کا تعاقب کیا جا رہا ہے اور جلد کامیابی ہو گی جبکہ صوبے میں سیف سٹی سمیت بہت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، بلوچستان میں داعش اور بی ایل اے جیسی دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔

صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ کریمہ بلوچ کا معاملہ حکومت پاکستان نے لازمی کینیڈا کی حکومت کے سامنے اٹھایا ، کریمہ بلوچ کے حوالے سے سوال کینیڈا کی انتظامیہ سے ہونا چاہیے نہ کہ بلوچستان حکومت سے کیا جائے، کریمہ بلوچ کے تدفین کے دوران کرفیو کی بات سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ حکومت نے صرف اس کی جسد کراچی سے وصول کی اور اس کے آبائی گاﺅں روانہ کیا جہاں نماز جنازہ اور تدفین کا عمل ہوا