کولکتہ(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی ریاست مغربی بنگال بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مذموم سیاسی مقاصد کے تحت لائے گئے دستوری بل کی ناکامی کے بعد اب زعفرانی جماعت کا زول شروع ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ریاست کے مختلف علاقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت محض اپنے دو اتحادیوںکی وجہ سے ٹکی ہوئی ہے اور وہ اپنے ہی بل پر اکثریت نہیں رکھتی ۔
انہوںنے کہا کہ خواتین تحفظات کو دانستہ طورپر حد بندی کے عمل سے جوڑا گیا کیونکہ یہ کچھ چھپانے کی کوشش ہے ۔انہوںنے ایک بنگالی محاورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مچھلی کو رنگوں سے چھپایاجا رہا ہے۔ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کو پارلیمنٹ میںجو شکست ہوئی ہے او ر قومی سطح پر اسکے زوال کا آغاز ہے ۔
انہوںنے کہاکہ بلوں کی ناکامی سے بی جے پی کولوک سبھامیںشکست ہوئی ہے اب اسے زمین پر شکست دینے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ وہ1998سے خواتین کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں جب بی جے پی نے اس معاملے کو موضوع ہی نہیں بنایا تھا ۔









