کپتان بابر اعظم

بیٹنگ کرتا ہوں تو کپتانی ذہن میں نہیں ہوتی، بابر اعظم

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم کہتے ہیں جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو صرف بیٹسمین بن کر کھیلتے ہیں، کپتانی ذہن میں نہیں ہوتی۔میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ اچھے کپتان کا مثبت ہونا ضروری ہے، چیلنج دوسروں پر ڈالنے کے بجائے خود لینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان وہ پروفیشنل ہیں، دوستی گرائونڈ سے باہر ہوتی ہے۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلے۔