کشمیریوں پر ظلم

بھارت کو کشمیریوں پر ظلم ، حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا ، وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا، بھارت کے اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عالمی راہنما وں سے رابطے میں ہوں ۔

سماجوں رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھا رت مقبوضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی حثیت تبدیل کر نے کی کو شش کر رہا ہے بھارت نے غیر قانونی طور پر 25 ہزار شہریوں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کیا ڈومیسائل جاری کرنا سلامتی کو نسل کی قرار دادوں ، عالمی قوانین اور جنیوا کنو نشن کے خلاف ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیا، دنیا کے دیگر رہنماوں سے بھی رابطے کر رہا ہوںبھارت کو ناقابل قبول اقدام سے روکنا ہوگا بھا رتی اقدامات سے کشمیر کو حاصل شدہ عالمی حقوق مزید سلب ہونگے