خواجہ آصف 26

بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے بھارت اور بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان سے 5 سے 6 گنا بڑا ملک ہے اور اس کے وسائل بھی بے شمار ہیں تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج بھی کروڑوں بھارتی فٹ پاتھ پر بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ راج ناتھ سنگھ بیان دے کر دنیا کو باور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بھی relevant ہیں، جبکہ پاکستان اس وقت الحمدللہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور بھارت کو کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ راج ناتھ جی وقت ہے، اپنی اوقات دیکھ کر بیان دیا کریں۔ خواجہ آصف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنگا لیا گیا تو اللہ کے فضل سے پاکستان کی افواج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں