محمد طحہٰ 9

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا خواب تھا جو پورا ہوگیا، محمد طحہٰ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل محمد طحٰہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے مقابلے میں بانڈری بالز کم ملتی ہیں یہ فارمیٹ ایک مختلف تجربہ ہے۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد طحٰہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا کسی خواب سے کم نہیں تھا لیکن محنت کی بدولت یہ مقام حاصل کیا۔

اس موقع پر عرفات منہاس نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھنے کی کوشش کی، فارمیٹ کوئی بھی ہو، وہ ہمیشہ اپنی طاقت اور کھیلنے کے قدرتی انداز پر توجہ دیتے ہیں۔ثاقب خان نے کہا کہ دھننجیا ڈی سلوا کی وکٹ ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہم تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش تھی کہ سری لنکا کے ٹاپ اسکورر کو آئوٹ کرلیں تو باقی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوجائے گا۔محمد طیب عارف نے کہا کہ اذان اویس کے ساتھ وہ کئی مرتبہ بیٹنگ کرچکے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے زیادہ دبا محسوس نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں