ڈیوڈ وارنر 5

سینڈ پیپر اسکینڈل،ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کو نشانے پر رکھ لیا

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)سینڈ پیپر اسکینڈل پر سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کو نشانے پر رکھ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پر بولرز سے تحقیقات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے تحقیقات کے وقت جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور نیتھن لائن سے انٹرویو نہیں لیے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات سچ ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کیسے کہہ سکتا ہے کہ بولرز کو نہیں پتہ تھا، ایسے لگ رہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ الزام کس پر لگانا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ناقص تحقیقات کی تھیں، اب وہ جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں کہ بولرز کو پتہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ مارچ 2018 میں جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹان میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ کو سینڈ پیپر کے ذریعے گیند کی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کیمرے نے پکڑ لیا تھا۔اس واقعے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 1 سال جبکہ بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔حال ہی میں عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں مقف اختیار کیا ہے کہ اس معاملے میں مزید کھلاڑیوں کو بھی اجتماعی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں