نسیم وکی 13

بھارت میں ایک دوسرے کی بہت سپورٹ کی جاتی ہے’ نسیم وکی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ بھارت میں شوبز کے لئے پلیٹ فارم بہت بڑا ہے اور سب سے بڑھ کر وہاں ایک دوسرے کی بہت سپورٹ کی جاتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں کامیڈین اداکار نے کہا کہ ہمارے ہاں ایسے طنزیہ تیر برسائے جاتے ہیں جو حوصلہ توڑتے ہیں اور اسی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام نہیں کر پاتے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کسی کو پتہ چل جائے کہ کسی فنکار کو کاسٹ کیا جارہا ہے تو اس میں سے ہزار خامیاں نکالی جاتی ہیں جبکہ بھارت میں ایسا نہیں ہے وہاں لوگ ایک دوسرے کو بہت سپورٹ کرتے ہیں اور نتائج سب کے سامنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں