ویرات کوہلی 105

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناکام رہے

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناکام رہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ویرات کوہلی نے اس مرتبہ 700 سے زائد رنز بنائے تھے تاہم اب کچھ ہی دن بعد ورلڈ کپ میں ان کا بلّا بالکل خاموش دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی ٹیم امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے تاہم ان میچز میں ویرات کوہلی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 4 جبکہ آئرلینڈ کے خلاف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ امریکا کے خلاف میچ میں وہ پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں