بلاول بھٹو زرداری 7

بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کو اْنکی 59 ویں برسی پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد /کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کو اْنکی 59 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مادرِ ملت فاطمہ جناح حب الوطنی، جرات، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کی ایک لازوال علامت تھیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے افکار کے مطابق مادرِ ملت زندگی بھر آئینی حکمرانی، جمہوریت اور عوامی رائے کی بالادستی کے لیے ثابت قدم رہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آمریت کے خلاف مادرِ ملت کی جدوجہد ایک جمہوری، منصفانہ اور ہمہ گیر پاکستان پر یقین رکھنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ قومی یکجہتی، رواداری، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کو فروغ دے کر نوجوان نسل مادرِ ملت کے عظیم ورثے کو آگے بڑھائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا ء کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں