فیصل کریم کنڈی 9

پاکستان اور چائنا کے درمیان باہمی اعتماد کا تاریخی رشتہ ہے،فیصل کریم کنڈی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان اور چائنا کے درمیان باہمی اعتماد کا تاریخی رشتہ ہے،چائنا کی قوم نے ترقی کے راستے کا انتخاب کیا ہے،چائنا کی عظیم معاشی کامیابی سفر سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔مشاورتی سیمینار سی پی سی 105 سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہر قوم اپنے راستہ کا انتخاب کرتی ہے،چائنا کی قوم نے ترقی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چائنا کے درمیان باہمی اعتماد کا تاریخی رشتہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ چائنا اور پاکستان کا باہمی تعلق دو حکومتوں کے درمیان نہیں عوام کا رشتہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاکستان اور چائنا کے درمیان باہمی تجارت کا عمل جاری ہے، سیمینار سے چائنا کی عظیم معاشی کامیابی سفر سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چائنا کی دوستی بے مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں