سالگرہ

برطانوی ملکہ الزبتھ 96سال کی ہو گئیں،آبائی ریاست میں سالگرہ منائی

لندن(رپورٹنگ آن لائن)ملکہ برطانیہ، ملکہ الزبتھ دوئم 96برس کی ہوگئیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ نے اپنی 96ویں سالگرہ سینڈرنگھم، انگلینڈ میں منائی،برطانیہ کی بادشاہت میں سب سے طویل عرصے تک ملکہ رہنے والی ملکہ الزبتھ دوئم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی ریاست نورفاک روانہ ہوئیں،ملکہ الزبتھ دوئم نے ریاست نورفاک میں اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے پسندیدہ کاٹیج میں قیام کیا۔

جہاں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت ہوئے۔ملکہ برطانیہ کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں ملکہ کو دو سفید گھوڑوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں ملکہ برطانیہ کی گھوڑوں میں دلچسپی کی عکاسی کی گئی ہے۔