لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہمیں دوسروں کے بارے میں منفی رائے قائم کرنے سے گریز کرنا چاہیے،کسی انسان کے دل میں کیا ہے، وہ اللہ تعالیٰ سے کتنی قربت رکھتا ہے اس بارے کوئی نہیں جان سکتا۔اپنے بیان میں ریشم نے کہا کہ کسی کے ایمان یا انجام کے بارے میں فیصلہ کرنا انسان کا اختیار نہیں۔ہمیں کسی کو سرٹیفکیٹ دینے کے بجائے اپنی اصلاح پر توجہ دینی چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ برداشت، حسن ظن اور اچھے اخلاق ہی ایک بہتر معاشرے کی بنیاد ہیں۔عوام سے اپیل کی کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے محبت، احترام اور خیرخواہی کو فروغ دیںاس سے ہمارا معاشرہ بھی پر امن ہو جائے گا ۔









