سعید غنی 11

ایم کیو ایم نے نیا ڈرامہ شروع کر رکھا، سندھودیش اس وقت موضوع ہی نہیں، سعید غنی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے نیا ڈرامہ شروع کررکھا ہے، سندھودیش اس وقت موضوع ہی نہیں ہے، سندھودیش کی حمایتی پیپلزپارٹی نہیں بلکہ ایم کیو ایم ہے۔سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کہتی ہے سندھودیش کے خلاف قرارداد تھی جو مسترد کی گئی، جس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں اس پر بات ہی کیوں کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے خالد مقبول صدیقی پر بھارتی پاسپورٹ استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا تھا، آج یہ بیٹھ کر ہمیں درس دیتے ہیں۔ ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت زیرو ہے، ایم کیو ایم کو سیٹیں جتوا کر اسمبلی میں بھیجا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنی رائے دے رہے ہیں، سندھودیش اس وقت موضوع ہی نہیں ہے، سندھودیش کے لیڈر کے ساتھ اگر کسی جماعت کے تعلقات رہے تو وہ ایم کیو ایم ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں علیحدگی پسند اور قوم پرستوں کے راستے میں بڑی رکاوٹ پیپلزپارٹی ہے، ایم کیو ایم کے لوگوں نے نیا ڈرامہ شروع کررکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کا وہ بیان اسمبلی میں چلانا چاہیے جس میں خالد مقبول صدیقی کو را کا ایجنٹ کہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں