عدالت 7

26نومبر احتجاج کیس، وزیرِ اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ برقرار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے کیس کی سماعت کے دوران وارنٹِ گرفتاری جاری کر دئیے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں جبکہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے پولیس کو سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کا چالان جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی، بعد ازاں کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں