اسد قیصر 5

افغان زیرتعلیم طلبہ کو پاکستان سے نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، اسد قیصر

صوابی (رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے زیرتعلیم طلبہ کو پاکستان سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، حالانکہ حکومتی پالیسی کے تحت ان طلبہ نے میڈیکل کالجز میں داخلہ لیا تھا ابھی ان کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی اور نکالا جا رہا ہے۔

جاری ویڈیو بیان میں اسد قیصر نے افغان زیرتعلیم طلبہ کو اس طرح نکالنے کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ حکومتوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کبھی اچھے اور کبھی خراب ہوتے رہتے ہیں، لیکن عوام کے دلوں میں پیدا ہونے والی نفرت طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پالیسی بنانے والوں کے اندر کیا کوئی دل اور کوئی اخلاقی ذمہ داری نہیں ہے۔ پی ایم ڈی سی کے نوٹیفکیشن کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

اس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور زیرتعلیم طلبہ کو اپنی ڈگری مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو قومی اسمبلی میں اٹھا کر اس پر بات کریں گے، جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں بھی اس کے خلاف کیس دائر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے طلبہ کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ان کے لیے ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں