احتساب عدالت 311

ایل این جی کیس،شاہد خاقان عباسی کا بیٹا بھی احتساب عدالت میں طلب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ایل این جی کیس میں عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلا م آباد میں ایل این جی ضمنی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں نامزد 5 نئے ملزمان کو نوٹس جاری کرکے 22 ستمبر کو طلب کرلیا، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں