سندھ ہائی کورٹ 25

مرتضی بھٹو اور دیگر کے قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے مرتضی بھٹو اور دیگر کے قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت بغیر کارروائی کے سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو اور دیگر کے قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بغیر کارروائی کے سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق شاہد حیات، شبیر احمد قائمخانی، آغا محمد جمیل، مسعود شریف کا انتقال ہوچکا ہے۔

مرتضی بھٹو کو 20 ستمبر 1996 میں دو تلوار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔ واقعے کے دو مقدمات درج کیئے گئے تھے۔ ایک مقدمہ سرکار جبکہ دوسرا مقدمہ مرتضی بھٹو کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے دونوں مقدمات میں تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں