واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر ایران کو اپنا بہترین اور دانش مندی پر مبنی فیصلہ کرنا ہوگا۔
پیٹ ہیگسیتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کے لیے ایران کے پاس یہ تاریخی موقع ہے، بال ایران کے کورٹ میں ہے۔
امریکی وزیرِ جنگ کا کہنا تھا کہ ایرانی سمندروں کی امریکی ناکا بندی ہر گزرتے دن مضبوط ہو رہی ہے۔









